Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رینجرز اختیارات کے معاملے پر پی پی کا سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ

رینجرز اختیارات کے معاملے پر پی پی کا سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ
December 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں رینجرز کو اختیارات کے معاملے پر سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فاروق ایچ نائیک کی ملاقات دبئی میں ہوئی پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال زیر بحث آئی۔ ملاقات میں فاروق ایچ نائیک نے کراچی میں آپریشن سے متعلق رینجرز کے اختیارات، سندھ حکومت کے رد عمل اور وفاق کے کردار پر آصف علی زرداری کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر رینجرز کے اختیارات سے متعلق کئی پہلووں پر غور کیا گیا ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں رینجرز کو اختیارات کے معاملے پر سپریم کورٹ نہیں جائے گی معاملہ افہام و تفہیم اور مذاکرات سے ہی حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ذمہ دار وفاقی حکومت سے بات کریں کہ وہ سندھ میں پائیدار قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔