Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رینجرز اختیارات کم کرنے پر سندھ حکومت کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

رینجرز اختیارات کم کرنے پر سندھ حکومت کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست
December 28, 2015
لاہور (92نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں کمی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ءکے تحت رینجرز کے اختیارات کم نہیں کیے جا سکتے۔ اے ٹی سی ایکٹ کے تحت رینجرز کو مکمل اختیار حاصل ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں کمی کا اقدام غیر قانونی ہے۔ عدالت رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کے احکامات جاری کرے۔