Saturday, July 27, 2024

رینجرز اختیارات کا معاملہ قومی اسمبلی تک پہنچ گیا

رینجرز اختیارات کا معاملہ قومی اسمبلی تک پہنچ گیا
August 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)رینجرز اختیارات کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا، پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوید قمر کہتے ہیں کہ سندھ حکومت نے قانون کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کیا۔ وفاق کو اعتراض کا کو ئی حق نہیں سندھ یا کوئی بھی صوبہ کسی کی کالونی نہیں۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں رینجرز کےاختیارات کا معاملہ زیر بحث رہا پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ صوبوں میں وفاقی حکومت کے اختیارات پر فیصلہ کرنا صوبے کی صوابدید ہے۔ آئین کا آرٹیکل 147 اس حوالے سے واضح ہے۔  وزارت داخلہ کا رینجرز  اختیارات کے حوالے سے صوبے میں کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہئے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آئین کے آرٹیکل 147کےتحت نوٹیفیکیشن  جاری کیا۔ وفاق کو اعتراض کا کو ئی حق نہیں سندھ یا کوئی بھی صوبہ کسی کی کالونی نہیں رینجرز کی ضرورت کراچی میں ہے پورے سندھ میں نہیں۔ کسی مجرم اور گروہ کا تعاقب کرنا ہے تو مشاورت اور رابطے سے کیا جائے۔ رکن ایم کیو ایم آصف حسنین نے کہا کہ رینجرز کو اسٹیبلشمنٹ یا کسی جماعت کی کالونی نہ بنایا جائے، رینجرز کے اختیارات واضح ہیں پیپلزپارٹی کیوں آج شور مچا رہی ہے۔