Tuesday, October 4, 2022

رینجرز اختیارات میں 60روز کی توسیع،وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

رینجرز اختیارات میں 60روز کی توسیع،وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد(92نیوز) وزارت داخلہ نے رینجرزاختیارات میں 60دن کی توسیع کی منظوری دے دی  وفاقی حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت  دئیے گئے۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز اختیارات میں 60روز کی توسیع کردی گئی وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ،رینجرز کو اختیارات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دیئے گئے ۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وفاقی ادارے کے اختیارات کو محدود کرنے کی مجاز نہیں ہے ۔ نائنٹی ٹو نیوز نے سمری مسترد کرنے کی خبر کئی گھنٹے پہلے ہی نشر کر دی تھی ۔