Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رینجرز اختیارات میں دو دن باقی‘ سندھ کابینہ کا اجلاس طلب

رینجرز اختیارات میں دو دن باقی‘ سندھ کابینہ کا اجلاس طلب
February 1, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کامعاملہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ اختیارات میں توسیع دینے میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال سب سے بڑی رکاوٹ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات کی میعاد ختم ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں مگر سندھ حکومت اختیارات میں توسیع دینے میں بالکل غیرسنجیدہ نظر آ رہی ہے۔ حکومت سندھ کے تذبذب کے باعث معاملہ ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ پارٹی قیادت کا خوف ہے یا کوئی اور وجہ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع دینے کو وزیر داخلہ سندھ تیار اور نہ ہی وزیراعلیٰ قائم علی شاہ۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو رینجرز اختیارات میں توسیع کے لیے سمری 23 جنوری کو ارسال کی گئی مگر کوئی فیصلہ تاحال نہیں کیا جا سکا۔ وزیر داخلہ سے منطوری کے بعد سمری وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض پارٹی رہنما وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کو ڈٹے رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ نے معاملے پر غور کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے۔