Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رینالہ خورد : ساڑھے تین فٹ کا محمد فرخ 12 ربیع الاول کے مبارک دن رشتہ ازدواج میں منسلک

رینالہ خورد : ساڑھے تین فٹ کا محمد فرخ 12 ربیع الاول کے مبارک دن رشتہ ازدواج میں منسلک
December 12, 2016

رینالہ خورد(92نیوز)قد چھوٹا مگر کام بڑا رینالہ خورد کاساڑھے تین فٹ  کے محمد فرخ  کو بارہ ربیع الاول کے مبارک دن دلہن مل گئی۔ محمد فرخ ڈھائی فٹ کی اللہ معافی کو بیاہ کر لایا تو اس کی خوشی دیدنی تھی۔

تفسصیلات کےمطابق  ساڑھے تین فٹ کا رینالہ خورد کا  رہائشی محمد فرخ جس نے مبارک دن زندگی کے اہم سفر کا آغازکیا۔

محمد فرخ سج سنور کر دوستوں اور رشتے داروں کے ہمراہ بارات لیکر پتوکی پہنچا جہاں ڈھائی فٹ کی اللہ معافی دلہن کا لباس زیب تن کئے اس نئے اور اہم سفر پر محمد فرخ کا ساتھ دینے کے لئے تیار تھی۔ اس موقع پر محمد فرخ کی خوشی کی کوئی انتہا نہ تھی جس کا اُس نے برملا اظہار بھی کیا ۔ محمد فرخ کا قد چھوٹا ہے مگر وہ زندگی کے اہم موقع پر اُس کی خوشیوں میں شامل ہونے والوں کا تہہ دل سے مشکور بھی ہے۔