Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رینالہ خورد، اختر آباد کے قریب ہائی روف وین کی کار کو ٹکر، تین افراد جاں بحق

رینالہ خورد، اختر آباد کے قریب ہائی روف وین کی کار کو ٹکر، تین افراد جاں بحق
March 2, 2021

رینالہ خورد ( 92 نیوز) اختر آباد کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ہائی روف وین کی کار کو سے تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سرور جاوی ایڈووکیٹ  ، یونس اور حسین شامل ہیں جو دیپالپور سے لاہور ہائی کورٹ جا رئے تھے ، حادثے میں ایک شخص شدید زخمی  بھی ہوا جسے  تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ، موٹر وے پولیس  اور  تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچی ،  حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔