Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی سیاسی اور عسکری قیادت کے تعاون کی شرمناک داستان ہے:عمران خان

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی سیاسی اور عسکری قیادت کے تعاون کی شرمناک داستان ہے:عمران خان
July 1, 2017

اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو ریمنڈ ڈیوس کی کتاب پڑھنی چاہیے ۔سول اور عسکری قیادت نے ایک قاتل کی رہائی میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ۔ہر پاکستانی کو پتہ چلنا چاہیے کہ اُن کی بیرون ملک عزت کیوں نہیں ہوتی ۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ریمنڈ ڈیوس کی آب بیتی میں کئے گئے بڑے انکشافات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں اُن کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لئے سول اور عسکری قیادت نے سہولت کار کا کردار ادا کیا اور اس طرح ایک جاسوس اور قاتل کی رہائی ممکن ہوئی جو انتہائی شرمناک پہلو ہے ۔ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب ہر پاکستانی کو پڑھنی چائیے تاکہ انہیں پتہ چلے کہ بین الاقوامی سطح پر ہماری عزت کیوں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ریمنڈ ڈیوس نے پاکستان میں اپنی رہائی کے بارے میں اپنی کتاب میں چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں ۔ریمنڈ ڈیوس نے حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود قریشی اور رانا ثناء اللہ کو بری الذمہ قرار دیا ہے لیکن اس ’’افواہ‘‘ کا ذکر بھی کیا ہے کہ زرداری اور نواز شریف کو اُس کی رہائی کے معاہدے کا علم تھا۔