Saturday, July 27, 2024

ریلی آف ارجنٹینا کا دوسرا روز برطانوی ڈرائیور کے نام، کیوی ڈرائیور ہیڈن کی گاڑی کو حادثہ، ایک تماشائی کی ٹانگ ٹوٹ گئی

ریلی آف ارجنٹینا کا دوسرا روز برطانوی ڈرائیور کے نام، کیوی ڈرائیور ہیڈن کی گاڑی کو حادثہ، ایک تماشائی کی ٹانگ ٹوٹ گئی
April 26, 2015
ارجنٹینا (ویب ڈیسک) ریلی آف ارجنٹینا کا دوسرا روز برطانوی کرس میک کے نام رہا جبکہ نیوزی لینڈ کے ہیڈن کی گاڑی ریس کے ابتدا میں ہی بے قابو ہو کر تماشائیوں سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں چھے کے قریب تماشائی زخمی ہوئے۔ ہیڈن پیڈن کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کو کیمرے کی آنکھ محفوظ نہ کر سکی۔ حادثے میں چھے تماشائی زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ زخمی تماشائیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریلی آف ارجنٹینا کے دوسرے روز برطانوی ڈرائیور کرس میک  مقررہ فاصلہ تین گھنٹے چودہ منٹ اور اکاون سیکنڈ میں طے کر کے پہلے نمبر پر رہے جبکہ اڑتیس سیکنڈ کے فرق سے  ناروے کے ڈرائیور میڈز اوسٹبرگ دوسرے اور ایک منٹ تین سیکنڈ کے فرق سے فن لینڈ کے ڈرائیور یری میٹی لیویلا تیسرے نمبر پر رہے۔