Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریلیوں اور احتجاج سے عوام کو بتائیں گے کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیاہے : طاہر القادری

ریلیوں اور احتجاج سے عوام کو بتائیں گے کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیاہے : طاہر القادری
August 20, 2016
اوکاڑہ ،لاڑکانہ(92نیوز)پاکستان عوامی تحریک کی تحریک قصاص اور احتساب کے سلسلے میں ملک بھر کے ستتر شہروں میں احتجاجی دھرنے دیئے جا رہے ہیں جن میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ریلیوں اور احتجاج کے ذریعے عوام کو بتائیں گےکہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے تحریک قصاص ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ درگاہ قائم شاہ بخاری سے نکالی گئی ریلی باغ جناح چوک پر پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکا نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عوامی تحریک کے زیر اہتمام گوجرہ انڈر پاس سے شہباز چوک تک تحریک قصاص ریلی نکالی گی ریلی کے شرکا نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ چیچہ وطنی میں بھی پاکستان عوامی تحریک اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل ملزموں کی عدم گرفتاری کے خلاف جی ٹی روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤں  کے خلاف کھپرو پریس کلب کے سامنے پاکستان عوامی تحریک کے زیرانتظام ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ فیصل آباد میں بھی پاکستان عوامی تحریک کی جانب سےاحتجاجی دھرنہ دیا گیا،اورکارکنوں کی ریلی اسٹیشن چوک سے نکالی گئی۔ اوکاڑہ میں بھی عوامی تحریک کی قصاص ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنوں کے ساتھ ساتھ دو دلہنیں بھی شامل ہو گئیں جن کا کہنا تھا کہ قائد کی آواز پر پہلے لبیک کہیں گے باقی کام بعد میں بھی ہو جائیں گے۔ پشاور میں بھی عوامی تحریک کے کارکنوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤں کے خلاف ریلی نکالی اور دھرنا دیا ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف بھکر میں بھی شدید احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ bride