ریلوے کے محدود ٹرین آپریشن میں مزید 10 ٹرینیں شامل کر لی گئیں

لاہور ( 92 نیوز) ریلوے کے محدود ٹرین آپریشن میں آج سے اپ اور ڈاؤن مزید 10 ٹرینیں شامل کر لی گئیں، نئی ٹرینیں شامل ہونے سے روزانہ سسٹم پر چلنے والی ٹرینوں کی تعداد 40 ہو گئی۔
نئی چلنے والی ٹرینوں میں سرسید ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس ، کراچی ایکسپریس اور لاہور سے راولپنڈی کے لیے رات کو چلنے والی ریل کار بھی شامل ہے ۔
شالیمار ایکسپریس آج پہلے روز ایس او پیز کے مطابق 314 مسافر لیکر کراچی روانہ ہوئی۔