ریلوے نے بزنس ایکسپریس ٹرین کا انتظام سنبھال لیا
لاہور (92نیوز) پاکستان ریلوے نے بزنس ایکسپریس ٹرین کا مکمل انتظام سنبھال لیا ہے۔ آج سفر کرنے والے مسافر وں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دوپہر ڈھائی بجے تک لاہور اور کراچی ریلوے سٹیشنوں کے کاونٹر پر آ جا ئیں تا کہ ان کے ٹکٹ ریلوے ٹکٹ میں تبدیل کئے جاسکیں۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق بزنس ایکسپریس ٹرین کا مکمل انتظام پاکستان ریلوے نے سنبھال لیا ہے جو مسافر بزنس ایکسپریس انتظامیہ سے ٹکٹ خرید چکے ہیں ان کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا جاے گا۔
جو مسافر بزنس ایکسپریس ٹرین کی انتظامیہ سے ریزرویشن کروا چکے ہیں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اکتیس اکتوبر تک اپنے ٹکٹ کراچی اور لاہور ریزرویشن آفس سے تبدیل کروا لیں۔ اکتوبر رات نو بجے کے بعد بزنس ایکسپریس انتظامیہ سے خریدے گئے ٹکٹ تبدیل کیے جائیں گے اور نہ ہی کارآمد ہوں گے۔