Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریلوے نے آئندہ وفاقی بجٹ میں 45ارب روپے مانگ لئے، بہاولپور ریلوے اوپن سٹور میں کھلے آسمان تلے پڑا کروڑوں کا سامان ناکارہ

ریلوے نے آئندہ وفاقی بجٹ میں 45ارب روپے مانگ لئے، بہاولپور ریلوے اوپن سٹور میں کھلے آسمان تلے پڑا کروڑوں کا سامان ناکارہ
May 4, 2015
لاہور (92نیوز) وزارت ریلو ے نے آنے والے وفاقی بجٹ میں 45 ارب روپے کی ڈیمانڈ کر دی ہے جو گزشتہ سال کے مقا بلے میں پا نچ ارب روپے زائد ہے۔ دوسری طر ف بہاولپور ریلو ے میں اوپن سٹور میں کروڑوں روپے ما لیت کا سا مان سالہاسال سے کھلے آسمان تلے پڑا ناکارہ ہو گیا ہے جن میں ہزاروں فٹ ریلو ے پٹڑی، ہولڈنگ کلیپ، نٹ بولٹ، ریلو ے کراسنگ گیٹ و دیگر سامان شامل ہے۔ اپنی نو عیت کے اس انو کھے اوپن سٹور میں موسمی اثرات سے بے خبر نیا سامان ایسے رکھا گیا ہے جیسے اس کی کبھی ضرورت ہی نہیں پڑے گی، بغدار یلوے سٹیشن کے ساتھ اس ریلو ے سٹورکی دیواریں لکڑی کے پھٹوں سے تیار کی گئی ہیں جن کو دیمک نے نا کارہ بنا دیا ہے۔ دوسری طر ف قومی ادارے کی زبوں حال اور بربا دی کی کھلی داستان بہاولپور میں دیکھی جا سکتی ہے۔ جہا ں پاکستان ریلوے کے افسران کی سر کاری رہائش گاہیں اوردفاترمحکمہ ریلوے کی خستہ حالی کی بھرپور عکا سی کر تے ہوئے نظر آتے ہیں، ریلوے کے سامان کو جان بوجھ کر کیو ں ناکارہ کیا جا تا ہے اور آخر کار کروڑوں روپے کی ریلوے پٹڑی لاہور کیوں بھجوائی جاتی ہے اس کا جواب تو شاید ریلوے کے وفا قی وزیر خواجہ سعد رفیق کے پاس بھی نہیں ہو گا۔جواب ہو نا ہو قومی اداروں کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے والے ما فیا کو بے نقاب کر نا ضروری ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔