Saturday, July 27, 2024

ریلوے نےبزنس ٹرین کی اپ گریڈیشن کردی، باقاعدہ افتتاح 8فروری کوکیاجائیگا

ریلوے نےبزنس ٹرین کی اپ گریڈیشن کردی، باقاعدہ افتتاح 8فروری کوکیاجائیگا
February 6, 2016
لاہور(92نیوز)ریلوے نےبزنس ٹرین کی اپ گریڈیشن کردی، باقاعدہ افتتاح 8فروری کوکیاجائیگا۔ ترجمان ریلویزکےمطابق بزنس ٹرین لاہور سے کراچی سہ پہرتین بجے روانہ ہوگی  جس میں  وائی فائی،ایل ای ڈی اورپبلک ایڈریس کی سہولتیں شامل ہیں یہ ٹرین تین اےسی بزنس،دواےسی سٹینڈرڈ اور8اکانومی کوچزپرمشتمل ہوگی۔ ترجمان کےمطابق ٹرین خانیوال،بہاولپور،رحیم یارخان ،روہڑی،نواب شاہ اورحیدرآبادرکے گی۔