Sunday, February 5, 2023

ریلوے میں کسی سے انتقام نہیں لیا جائےگا ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

ریلوے میں کسی سے انتقام نہیں لیا جائےگا ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید
راولپنڈی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے پر جتنی بھی کالونیاں بنی ہیں ان کو کیبنٹ میں لے کر جائیں  گے،ان علاقوں میں ریل لے جانا چاہتا ہوں جہاں پر سڑکیں نہیں ہیں،آٹھ اسٹیشنز پر ریلوے پلازے بنائے جائیں گے،کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گامگر کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس  کی پالیسی جاری رکھی جائے گی ۔ شیخ رشید نے راولپنڈی اسٹیشن کا دورہ  کیا اور ریلوے اسٹیشن پر غیر ضروری دفاتر کو ختم کرنے کا حکم دے دیا ،وفاقی وزیر نے کینٹین کا بھی دورہ کیا ، ریلوے اسٹیشن پرمسافروں کو فراہم کیا جانے والا پانی بھی چیک کیا ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں جہیز میں  40ارب روپے کا خسارہ ملا ہے ، عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ چالیس ارب کا خسارہ ختم کرنا ہے،لوگ سہولت والا سفر کرنا چاہتے ہیں، ریلوے کی پٹڑی پر کرائے پر دینے کیلئے تیار ہیں۔ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ جنہوں نے مین مال روڈ کی زمینیں خراب کی ہیں میری نظر ان پر ہے،میں جاگ رہا ہوں، ریل تاخیر کا شکار نہیں ہوگئی، میرا یہ نعرہ ہے کہ آرام حرام ہے،جو نئی ٹرین چلائیں گے اس پر دس فیصد رعایت دیں گے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارے دور میں سنگل ٹینڈر نہیں ہوگا، جو ٹرین منافع بخش ہوگی وہی بحال ہوگی، پہلا ایجنڈا پشاور سے لاہور ڈبل ٹریک ہے، ہم 31 ریلوے اسٹیشنز آپ گریڈ کرنے جا رہے ہیں،آئندہ چند روز میں ریلوے پولیس کی تنخوائیں بڑھائیں گے۔