Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ریلوے بناولنٹ فنڈز رقم بیوگان کو دینے کی بجائے آمدن میں ظاہر

ریلوے بناولنٹ فنڈز رقم بیوگان کو دینے کی بجائے آمدن میں ظاہر
September 24, 2019
لاہور(روزنامہ 92 نیوز)محکمہ ریلوے نے کارکردگی ظاہر کرنے کیلئے ریلوے ملازمین کی بیوگان کو بھی نہ بخشا،آمدن میں اضافہ کو ظاہر کرنے کیلئے وفاق کی جانب سے ریلوے بناولنٹ فنڈز کی مدملنے والے رقم بیوگان کو دینے کے بجائے آمدن میں ظاہر کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، اسی طرح ریٹائرملازمین کو بھی گریجویٹی کی رقم ادا نہیں جارہی جس سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہونے لگے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازمین کی ماہ جولائی سے تاحال بناولنٹ فنڈ کی رقم ادا نہیں کی گئی اور کئی بیوہ خواتین مسلسل کئی ہفتوں سے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں اورانہیں ہربار یہ کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے کہ ایک ہفتہ کے بعد معلوم کریں ۔ اسی طرح بزرگ خواتین دور دراز علاقوں سے جب ریلوے بناولنٹ فنڈز  کا چیک لینے کے لیے آتی ہیں تو ان کو بھی یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ ایک ماہ کے بعد معلوم کیا جائے ، بعض اوقات بناولٹ فنڈز کے حصول میں 6ماہ سے بھی زیادہ تاخیر ہوجاتی ہے ، یہ سلسلہ سعدرفیق کے دور میں تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ملازمین و انکی بیواؤں کو ادا کرنے کی بجائے آمدن میں ظاہر کی جاتی ہے تاکہ ریلوے کا خسارہ کم ظاہر کیا جاسکے ،اپنی کارکردگی دکھائی جاسکے ، ہاؤس بلڈنگ فنڈز کیلئے بھی ریلوے ملازمین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کیلئے کئی ملازمین سفارش کا سہار الیتے ہیں اور اپنا نام ہاؤس بلڈنگ فنڈز کی لسٹ میں ڈلوانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔ اس حوالے سے ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ بناولنٹ فنڈز کی رقم کیلئے وزارت فنانس کو لکھ کر بھجوایا گیا ہے جبکہ کئی ملازمین کو گریجویٹی کی رقم کی ادائیگی ہوچکی ہے اور جو رہ گئے ہیں ان کو بھی جلد ادا کر دی جائیں گی۔ب ریلوے بناولنٹ فنڈز کی رقم کو آمدنی میں اضافہ کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔