Saturday, October 1, 2022

ریفرنسز یکجا، پانامہ فیصلہ غیرقانونی قرار دینے کیلئے نواز شریف کی ایک اور درخواست

ریفرنسز یکجا، پانامہ فیصلہ غیرقانونی قرار دینے کیلئے نواز شریف کی ایک اور درخواست

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ریفرنسز یکجا کرنے اور پاناما کیس کا فیصلہ غیر قانونی قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی ۔
درخواست میں 16 نومبر کے ان چیمبر حکم کے خلاف بینچ تشکیل دینے اور حکم کا دوبارہ جائزہ لینے کی استدعا کی گئی ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلہ خلاف قانون قرار دینے کیلئے آئینی درخواست ہی دائر ہو سکتی ہے ۔