Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

 ریسٹورنٹس مافیا کا پنجاب فوڈ اتھارٹٓی کے خلاف اکٹھ

 ریسٹورنٹس مافیا کا پنجاب فوڈ اتھارٹٓی کے خلاف اکٹھ
July 28, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ انڈسٹری کے خلاف غیرقانونی اقدامات سے باز آئے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔ لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی روزانہ غیرقانونی طور پر ریسٹورنٹس کو سیل اور جرمانے کر رہی ہے۔ ریسٹورنٹس کو سیل کرنے سے پاکستان خصوصاً لاہور کا امیج خراب ہو رہا ہے۔ کیونکہ لاہور کھانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ فوڈ اتھارٹی کے غیرقانونی اقدامات روکیں۔ بصورت دیگر وہ ریسٹورنٹ بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، جس سے لاکھوں خاندانوں کا معاشی قتل ہو گا ۔