Friday, January 27, 2023

ریسنگ ٹریک پر بی مانو کی انٹری نے سب کو حیران کرڈالا

ریسنگ ٹریک پر بی مانو کی انٹری نے سب کو حیران کرڈالا
جکارتہ ( 92 نیوز) ریسنگ ٹریک پر کئی کھلاڑیوں کو بھاگتے تو دیکھا ہوگا، لیکن ایک مانو بی بن بلائی مہمان بن کر ایشین گیمز کے ریسنگ ٹریک میں آگئی۔ اس غیر متوقع انٹری نے منتظمین کو تو حیران کیا ہی مگر شائقین نے شیر کی خالہ کی بے ڈھرک ڈور کو دیکھ کر بھی خوب داد دی۔ بی مانو ٹریکس میں سے گزرتے ہوئے انتہائی اطمینان سے اپنی منزل پر روانہ ہوگئیں۔