Thursday, October 6, 2022

ریسلنگ میچ میں 2سالہ بھائی بہن کی مدد کو پہنچ گیا

ریسلنگ میچ میں 2سالہ بھائی بہن کی مدد کو پہنچ گیا

نیو یارک ( 92 نیوز ) بچوں کی اپنے بھائی بہنوں سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن امریکہ میں دو سال کا بچہ ریسلنگ میچ میں اپنی بہن کی مدد کو فوراً ہی پہنچ گیا ۔ جس کے محبت کے دلچسپ انداز نے دیکھنے والوں کو مسکرانے پر مجبور کردیا
دو سالہ بھائی کی اپنی بہن سے محبت اور خیال کا یہ دلچسپ منظر امریکی ریاست انڈیانا کے شہر کولمبیا سٹی میں ایک ایلیمنٹری اسکول میں جاری ریسلنگ میچ کے دوران دیکھا گیا جب دو بچیوں کے درمیان مقابلہ جاری تھا کہ 5سالہ بچی کے بھائی کو لگا اُسکی بہن مشکل میں ہے اور اس کی حقیقت میں اُسکی لڑائی ہوگئی ہے ۔
بس پھر کیا تھا دو سالہ ننھے میاں نے اس میچ کو حقیقت سمجھ لیا اور اپنی بہن کو بچانے کیلئے مدِ مقابل بچی پر چڑھ دوڑا۔
ریفری نے فوری میچ رکوا کر ننھے میاں کو اکھاڑے سے باہر بھجوا دیا ۔