ریذیڈنٹ ایول سیریز کی آخری فلم ”دی فائنل چیپٹر“ کی نئی جھلکیاں جاری
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن اور ہارر فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ ریذیڈنٹ ایول سیریز کی آخری فلم ”دی فائنل چیپٹر“ کی نئی جھلکیاں جاری، ہالی وڈ ایکشن فلم ستائیس جنوری کو سینما گھروں کا رخ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق خوفناک مناظر اور ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ” دی فائنل چیپٹر“ کی کہانی خطرناک وائرس کا شکار ہونے والے ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جس کا مقصد محفوظ افراد کو بھی اس وائرس سے متاثر کرنا ہوتا ہے۔
یہ ریزیڈنٹ ایول سیریز کی چھٹی اور آخری کڑی ہے۔ فلم کی ہدایات پال اینڈرسن نے دی ہیں جبکہ اداکارہ میلا جوووچ فلم کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ خوف، دہشت اور ایکشن کے تڑکے سے بھرپور فلم ستائیس جنوری کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔