Friday, September 30, 2022

ریحان قتل کیس، ایس ایچ او سمیت 13 اہلکاروں سے اسلحہ لے لیاگیا

ریحان قتل کیس، ایس ایچ او سمیت 13 اہلکاروں سے اسلحہ لے لیاگیا

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس کے ہاتھوں 11 سالہ ریحان کے قتل کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ ایس ایچ او سمیت 13 اہلکاروں سے تفتیش کیلئے اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ۔ علاقہ مکینوں کے بیانات بھی قلمبند کئے جائیں گے ۔
ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق واقعے کے وقت ایس ایچ او سمیت 13 اہلکار موجود تھے ۔ اسلحہ، اور خول فرانزک لیب بھجوادیے گئے ہیں ۔ ایک اہلکار سمیت 2 افراد کو حراست میں لےکر تفتیش کررہے ہیں ۔ مدعی کے نامزد کردہ دو ملزموں کو گرفتار کیا جاچکا ۔
ایس ایس پی نے گزارش کی کہ کوئی بھی شخص کچھ بتانا چاہتا ہے تو پولیس سے رابطہ کرے۔
دوسری جانب 11 سالہ ریحان کے گھر تعزیت کے لئے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ پہنچے ۔ حلیم عادل شیخ نے لواحقین کو مکمل مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایس پی اورنگی عابد بلوچ نے غلط بیانی سے کام لیا ۔ دو ملزموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے خلاف پی ٹی آئی احتجاج کرے گی ۔ پولیس نے جلد بازی میں قتل کی ایف آئی آر درج کی ۔