Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ریحان قتل کیس ، پولیس نے دو ملزموں کو حراست میں لے لیا

ریحان قتل کیس ، پولیس نے دو ملزموں کو حراست میں لے لیا
September 27, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس نے سہراب گوٹھ  میں اغوا کے بعد قتل کئے جانے والے تیرا سالہ لڑکے ریحان قتل کیس میں دو ملزم کو حراست میں لے لیا۔ تیراسالہ ریحان قتل کیس میں پیش رفت ہو گئی۔ پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کو تھانے منتقل کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ دونوں ملزمان مقتول ریحان کے محلے دار ہیں۔ مقتول کے والد نے ملزمان پر شک ظاہر کیا تھا جس پر وہ فرار ہو گئے تھے۔ تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کوبچے کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ تیرا سالہ ریحان کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ لاش تیس دن بعد ملی تھی۔ دوسری جانب  ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ اس سے پہلے اسڑیٹ کرائم میں اضافہ کی سازش کی گئی تھی۔ سب جانتے ہیں کہ نیو کراچی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا۔ گزشتہ روز 13 سالہ ریحان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔ نمازجنازہ  میں سیاسی سماجی رہنماوں سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بیٹے کی موت پر غم سے نڈھال والد کا کہنا ہے اس کے گھر کی رونق چلی گئی۔