Saturday, September 21, 2024

ریحام کتاب آن لائن لیک کرنیکا سوچ رہی ہیں،حمزہ عباسی،ریحام لالچی خاتون ہیں،عون چودھری

ریحام کتاب آن لائن لیک کرنیکا سوچ رہی ہیں،حمزہ عباسی،ریحام لالچی خاتون ہیں،عون چودھری
June 5, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ریحام خان کی متنازعہ کتاب اشاعت سے قبل ہی ملکی سیاست میں زلزلے کے جھٹکے  برپا کر رہی ہے ۔ دوسری جانب  ،کپتان کی ٹیم نے بھی دفاعی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں ، حمزہ علی عباسی کے بعد عون چودھری بھی ریحام خان کے خلاف میدان میں اتر آئے ۔ حمزہ علی عباسی نے اپنے تازہ ٹویٹ میں ایک نیا انکشاف کیا کہ  علم ہوا  ہے ریحام اب کتاب کی اشاعت کی بجائے اسے آن لائن لیک کرنے کا پروگرام بنا رہی ہیں جس کے بعد وہ ان کیخلاف مسودہ چوری کرنے کے الزام میں برطانیہ میں کارروائی کریں گی۔ یہی نہیں حمزہ علی عباسی نے ایک بارپھر ریحام خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سامنے آئیں اور ان کے لگائے گئے الزامات کی تردید کریں اور بتائیں کہ یہ سب کتاب میں شامل ہے کہ نہیں۔ دوسری جانب عمران خان کے پولیٹیکل سیکرٹری عون چودھری بھی میدان میں آگئے  ، انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ ریحام پیسوں کی لالچی اور بھوکی خاتون ہیں ، ریحام نے میرے سامنے علیم خان سے ایک کروڑ روپے  مانگے  اور کے پی کے حکومت کے راستے میں بھی روڑے اٹکائے ۔ عون چودھری نے کہا کہ کرتوت دیکھ کرعمران خان کو آگاہ کیا تو ریحام خان کے لوٹ مار کے راستے بند کئے گئے ۔