Tuesday, September 17, 2024

ریحام کا ڈرامہ فلاپ ہونے پر افتخار چودھری کو سامنے لایا گیا،فواد چودھری

ریحام کا ڈرامہ فلاپ ہونے پر افتخار چودھری کو سامنے لایا گیا،فواد چودھری
June 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری پر سخت تنقید اور الزامات کی بارش کی گئی ۔ ترجمان تحريک انصاف فواد چوہدري نے کہا کہ کسي سے کوئي ذاتي دشمني نہيں ،صاف شفاف انتخابات کے انعقاد اور جلد انصاف کي جنگ لڑ رہے ہيں ،افتخار چوہدري اور ريحام خان کا اپنا کوئي قد کاٹھ نہيں ،ايک نے جھوٹے الزمات لگائے اور دوسرے نے 2013 ميں ن ليگ کے ساتھ مل کراليکشن ميں دھاندلي کرائي۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ  نگراں حکومت کی کارکردگی بہت سست ہے، پنجاب، سندھ میں سابقہ حکومتوں کی وفادار بیٹھے ہیں، جب تک نظام میں تبدیلی نہیں کی جائے گی معاملات آگے نہیں بڑھیں گے۔ نگراں حکومت کو تیزی کے ساتھ انتظامی تبدیلیاں کرنی چاہئے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ریحان خان پیچھے ہٹی ہیں تو افتخار چوہدری نامی شخص سامنے آگیا ہے، افتخار چوہدری کے کردار سے سب واقف ہیں، وہ عمران خان کے خلاف دوبارہ رائے ونڈ کا کام کررہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ن لیگ کا میڈیا سیل منظم سازشیں کررہا ہے، عمران خان اور میری جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھیجی جاتی ہیں ۔ پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹ میرٹ کی بنیاد پر دئیے ہیں خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے جلد  معاملہ حل ہو جائیگا ۔