ریحام خان کی کتاب ، پبلش ہونے سے پہلے ہی بھونچال برپا کر دیا
اسلام آباد ( 92 نیوز) ریحام خان کی کتاب نے پبلش ہونے سے پہلے ہی بھونچال برپا کردیا جس کے بعد الزامات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل نکلا۔
ریحام خان کی کتاب کے پبلش ہونے سے پہلے ہی چار سو چرچے ہیں جس سے ملکی سیاسی منظر نامے پر ایک طوفان برپا ہے ، ریحام خان کی کتاب کے پیچھے محرکات کیا ہیں ، شہبا ز شریف سے ریحام سے ملاقات کے حوالے سے پوچھا گیا تو جواب ملا ہاں ایک دفعہ ملاقات ہوئی۔
ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا نام آیا تو اُن کا ردعمل بھی سامنے آیا کہتے ہیں ان کے آپس کے معاملات ہیں ہمیں کوئی لینا دینا نہیں ، تاہم اُنہوں نے کارروائی کا عندیہ بھی دیا ۔
دوسری طرف ریحام خان کی کتاب میں الزامات پر پی ٹی آئی رہنما انیلہ خواجہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا،کہتی ہیں وہ ایسے الزامات سے ڈرنے والی نہیں ، 2005 کے زلزلے کے دوران خدمت کےلیے پاکستان آئی ، تحریک انصاف کی ملک کےلیے خدمات دیکھ کرشامل ہوئی، وہ جو کررہی ہوں اس پر میرے والدین کوفخر ہے۔