ریحام خان کی کتاب میں الزامات سے دھچکا لگا،وسیم اکرم
لاہور ( 92 نیوز) سوئنگ کے سلطان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب میں الزامات سے دھچکا لگا ہے ۔
لیجنڈ باولر نے ریحام خان کی کتاب میں موجود الزامات سے متعلق 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے تین بچے ہیں ، یہ سب جھوٹ ہے اور جلد ہی پکڑا جائے پاور اور پیسے کیلئے لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔
وسیم اکرم کاکہنا تھا کہ ریحام خان سے صرف ایک بار ہی ملاقات ہوئی تھی ، ریحام یہ سب صرف پیسوں کی خاطر کر رہی ہیں ۔ اگر ریحام خان نے مرحوم اہلیہ کے متعلق کچھ ایسا ویسا لکھا ہے تو عدالت لے جاؤں گا۔