Sunday, September 15, 2024

ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی ملکی سیاست میں بھونچال آگیا

ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی ملکی سیاست میں بھونچال آگیا
June 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی ملکی سیاست میں بھونچال آگیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما حمزہ علی عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ریحام کی کتاب کا مطالعہ کیا ہے جس میں ریحام نے عمران خان کو دنیا کا سب سے برا انسان اور خود کو تہجد گزار خاتون جتایا ہے، ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان بیانات اور یہ تنازعہ کب اور کیسے شروع ہوا۔ ریحام خان کی عمران سے شادی اور پھر طلاق نے پی ٹی آئی سمیت ملکی سیاست اور پاکستانی میڈیا نے کافی عرصہ کہرام مچائے رکھا۔ پھر ریحام خان نے عمران اور اپنی ازدواجی زندگی پر کتاب لکھنے کا اعلان کردیا۔ ریحام خان کی کتاب کا چرچہ ایک بار پھر 3دن پہلے زبان زد عام ہوا جب ریحام خان کی امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی سے لندن میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ حسین حقانی کے ساتھ تصاویر کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما حمزہ عباسی نے انٹری ماری۔اور۔۔بڑا دعوی کرڈالا۔ حمزہ علی عباسی کے مطابق ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کو دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور شہباز شریف کو زبردست انسان کہا گیا۔ حمزہ علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب میں پی ٹی آئی کے دھرنے کو اسٹیبلشمنٹ کا منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ 75 فیصد کتاب ناقابل بیان ہے اور اسے کسی طور بیان نہیں کیا جا سکتا۔ حمزہ علی عباسی کے دعوی پر ریحام خان کیسے چپ رہ سکتی تھیں۔۔انہوں نے بھی حمزہ علی عباسی پر دھمکیاں دینے کا الزام لگایا دیا۔اور یہ سوال بھی اٹھایا کہ کتاب کے منظر عام آنے سے پہلے انہوں نے کتاب کا مسودہ کیسے پڑھ لیا۔ ریحام خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ عباسی انہیں اگست 2017 سے دھمکی آمیز ای میلز کررہا ہے اور بدمعاش لوگ مجھے خاموش کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کی ایک ای میل کا اسکرین شاٹ بھی ٹوئٹ کیا جس میں وہ مبینہ طور پر ریحام خان کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی اقدام سے باز رہنے کے لیے متنبہ کررہے ہیں۔