ریال میڈرڈ نے فیفا کلب ایوارڈ اپنے نام کر لیا

لندن (92 نیوز) اسپنش فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے فیفا کلب کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ریال میڈر نے فیصلہ کن معرکے میں الین کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی ۔ ریال میڈرڈ نے چوتھی بار فیفا کلب کا تائٹل اپنے نام کیا۔
ادھر پریمئیر لیگ میں لیسسٹر سٹی اور چیلسی آمنے سامنے ہوئیں۔ لیسسٹر سٹی نے چیلسی کو کو مکمل بے بس کیے رکھا اور ایک صفر سے شکست دے دی۔
پریمئیر لیگ کے دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے کارڈف سٹی کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے مات دی۔
لالیگا میں بار سلونا نے سیلٹا ویگو کو دو صفر سے دھول چٹائی۔ بارسلونا کی جانب سے لیونل میسی اور ڈیمبلے نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ اٹالین فٹبال لیگ میں یووینٹس نے روما کو ایک صفر سے شکست دی۔