Monday, February 6, 2023

ریال میڈرڈ فٹبال کلب نے نئے سال کا آغاز مداحوں کیساتھ کیا

ریال میڈرڈ فٹبال کلب نے نئے سال کا آغاز مداحوں کیساتھ کیا
ریال میڈرڈ ( 92 نیوز)  ریال میڈرڈ فٹبال کلب نے اپنے نئےسال کا آغاز اپنے مداحوں کےساتھ کیا۔ اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے اپنا نیا سال اپنے مداحوں کے ساتھ منایا،، نئے سال کی خوشی میں میڈرڈ نےپریکٹس سیشن میں اپنے شائقین کو مدعو کیا اور کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ ریال میڈرڈ  کے کھلاڑی بیشتر جشن شائقین کے ساتھ مناتے ہیں جب کہ شائقین بھی سپر اسٹارز کے عوامی انداز کو بے حد پذیرائی بخشتے ہیں ۔ ریال میڈرڈ نے اس سال لگاتار تیسری بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔