Saturday, July 27, 2024

ریاض ، 29 ویں عرب سربراہ کانفرنس آج ہو گی

ریاض ، 29 ویں عرب سربراہ کانفرنس آج ہو گی
April 15, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے شہر ریاض میں انتیسویں عرب سربراہ کانفرنس آج ہوگی۔ سعودی بادشاہ شاہ سلمان سربراہی کرینگے۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے عرب ممالک کے سربراہان ظہران پہنچ چکے ہیں۔ سربراہ کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کی شناخت کی برقراری ہے۔ قبل ازیں ریاض میں عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزرائے خارجہ نے فلسطینی سرزمین پر آزاد ریاست کے قیام پر زور دیا اور 1976ء کی حدود کی بحالی اور بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کے اصولی مطالبے کا اعادہ کیا گیا۔