Sunday, November 27, 2022

ریاض کے شمال میں واقع صحرا ندی کا منظر پیش کرنے لگا

ریاض کے شمال میں واقع صحرا ندی کا منظر پیش کرنے لگا
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ موسلادھار بارشوں کے بعد ریاض کے شمال میں واقع صحرا ندی کا منظر پیش کرنے لگا۔ صحرا میں دو افراد  تیز بارش کا مقابلہ کرتے ہوئے اونٹوں  کے  قافلے کیساتھ منزل کی جانب گامزن ہیں ۔ قدرت کے اس عجیب و غریب منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔  سعودی عرب کو گزشتہ دو ہفتوں سے طوفانی بارشوں کا سامنا ہے جس میں اب تک تیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد گھر  تباہ ہوچکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے چار ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔