Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ریاض: کرین حادثے میں چالیس افراد ذمہ دار قرار، اعلیٰ سطح کے سرکاری اور غیرسرکاری افسر شامل

ریاض: کرین حادثے میں چالیس افراد ذمہ دار قرار، اعلیٰ سطح کے سرکاری اور غیرسرکاری افسر شامل
February 3, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) حرم شریف میں پیش آنے والے کرین حادثے میں چالیس افراد کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔ ان افراد میں اعلیٰ سطح کے سرکاری اور غیرسرکاری افسر بھی شامل ہیں۔ مسجد الحرام کے صحن میں کرین گرنے کا واقعہ گزشتہ سال ستمبر میں پیش آیا تھا۔ سعودی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ کی تحقیقات میں چالیس افراد کے نام سامنے آئے ہیں جن میں تیس ڈائریکٹرز، ٹیکنیشنز اور پراجیکٹ لیڈرز شامل ہیں، ان میں سے دس افراد کا تعلق سرکاری شعبے سے ہے اور تمام ذمہ داروں کو غفلت برتنے پر سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اخبار کا مزید کہنا ہے کہ سانحہ کی تحقیقات جاری ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ابھی مزید افراد کے نام بھی سامنے آئیں گے۔