Sunday, December 4, 2022

ریاض میں انڈر 16 کرکٹ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

ریاض میں انڈر 16 کرکٹ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں انڈر سکسٹین کرکٹ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بہترین  کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کومیڈلز اور کرکٹ کٹ دی گئیں۔ سعودی  دارالحکومت ریاض میں اے آر سپورٹس کی  جانب سے انڈر سکسٹین کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے اعزازی تقریب منعقد ہوئی ۔ مقررین  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے مقبول ہورہی ہے جبکہ  قومی ٹیم میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس  سے سعودی مملکت  کا نام روشن ہوا ہے۔ اے آر سپورٹس کے سربراہ آصف شیخ نے کرکٹ کے فروغ کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ تقریب میں اچھی کارکردگی دکھانے والے  کھلاڑیوں کومیڈلز اور کرکٹ کِٹ سے نوازا گیا۔ کھلاڑیوں نے اپنی پرفارمنس میں بہتری لانے کے عزم کا  اعادہ کیا۔ تقریب میں قومی نغمے بھی گائے گئے جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔