Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ریاض : عید ملن مشاعرہ، پاکستان کے علاوہ بحرین اورمقامی شعرا نےبھی اپنا کلام پیش کیا

ریاض : عید ملن مشاعرہ، پاکستان کے علاوہ بحرین اورمقامی شعرا نےبھی اپنا کلام پیش کیا
July 10, 2017

ریاض(92نیوز)سعودی دارالحکومت ریاض میں عیدملن مشاعرے کا اہتمام ہوا جس میں پاکستان کے علاوہ بحرین سےتعلق رکھنےوالے اورمقامی شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔

تفصیلات کےمطابق ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کے زیر اہتمام منعقدہ مشاعرےمیں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔تقریب کےمہمان خصوصی پاکستانی سفیرخان ہشام بن صدیق تھے۔ پاکستان سے آئی نامورشاعرہ شہنازمزمل اورڈاکٹر عمرانہ مشتاق نےخوبصورتی کےساتھ اپنا کلام پیش کیا جسےبےحد سراہا گیا۔

ان کے علاوہ وقارنسیم وامق، ڈاکٹرحنا عنبرین، عبدالرزاق تبسم اوردیگرشعراء کرام نےبھی اپنا کلام پیش کرکے خوب داد سمیٹی

اپنےخطاب میں پاکستانی سفیر کاکہنا تھاکہ اردو ادب نےبہت ترقی کی لیکن اسےمزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔