ریاض، سعودی دارالحکومت میں عید کے رنگا رنگ فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا
ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب میں عید کی دلچسپ اور پر رونق تقاریب جاری ہیں،سعودی دارالحکومت ریاض میں عید کا رنگا رنگ فیسٹیول منعقد ہوا ،،فیسٹیول میں سعودی گلوکار نے پاکستانی اور انڈین گانے گا کر سماں باندھ دیا۔
پاکستانی نوجوانوں کی تنظیم وی آئی پی پروڈکشنز اور مقامی مال کے باہمی تعاون سے ریاض میں منعقدہ عید فیسٹیول کی تقریب میں پاکستانی، انڈین، بنگالی اور سعودی مردو خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
عید فیسٹیول میں بچوں کے ڈانس نے بھی سماں باندھا دیا ،عید فیسٹیول میں شریک بچوں اور بڑوں نے مختلف گیمز میں حصہ لیا اور بیش قیمت انعامات بھی حاصل کیے۔
وی آئی پی پروڈکشنز کے ڈائریکٹر عمیر شیخ کا کہنا تھا کہ وہ ولی عہد محمد بن سلمان کے مشکور ہیں جنہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے اقدامات کیے ۔
اس موقع پرسعودی عرب کے نوجوان سنگر احمد نے پاکستانی اور انڈین گانےگا کر حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔