ریاض : رہائشی علاقے میں آتشزدگی سے 11افراد ہلاک،2 سو سے زائد زخمی
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں تیل کی کمپنی کے نزدیک واقع رہائشی علاقے میں آتشزدگی سے گیارہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق آگ لگنے کا واقعہ سعودی شہر الخبر میں پیش آیا آگ ایک رہائشی کالونی میں لگی جو آرامکو کمپنی کے نزدیک واقع ہے ۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق زخمیوں کی تعداد دو سو سے زائد ہے جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بھی بتائی جارہی ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں مختلف ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔