Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریاض حکومت نے اپنے لوگوں کو کینیڈا میں علاج کرانے سے روک دیا

ریاض حکومت نے اپنے لوگوں کو کینیڈا میں علاج کرانے سے روک دیا
August 9, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب اور کینیڈا میں سفارتی تنازع جلد حل ہوتا  نظر نہیں آرہا ہے ۔  ریاض حکومت نے اپنے لوگوں کو کینیڈا میں علاج کرانے سے  روک دیا۔ خواتین  سماجی کارکنوں کی گرفتاری پر سعودی عرب اور کینیڈا میں ٹھن گئی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  پہلے سے زیر علاج مریضوں کو  دوسرے ممالک  منتقل کیے جانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر  نے واضح  کیا  کہ کسی کو بھی داخلی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں دیں گے۔ کینیڈا نے غلطی کی اور اب ازالہ بھی اُسے ہی کرنا ہو گا۔ مسئلہ  خواتین کے حقوق کا نہیں بلکہ قومی سلامتی  کا ہے۔ دوسری جانب کینیڈا بھی اپنے موقف پر قائم ہے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ سعودی سے خراب تعلقات نہیں چاہتے لیکن انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔