Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ریاض ، سعودی عرب کی ملکی تاریخ کا پہلا میوزک فیسٹیول اختتام پذیر

ریاض ، سعودی عرب کی ملکی تاریخ کا پہلا میوزک فیسٹیول اختتام پذیر
February 26, 2018

ریاض ( 92 نیوز ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ملکی تاریخ کا پہلا میوزک فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا، جس میں ملکی اور غیرملکی فنکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کیلئے ہزاروں شہریوں نے شرکت کی ۔

تین روزہ میوزک فیسٹیول میں امریکا، برطانیہ اور لبنان کے گلوکاروں کے علاوہ سعودی بینڈ نے اپنے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

میلے میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی ۔ شرکاءگلوکاروں کے ساتھ ہم آواز ہوکر گاتے اور جھومتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے ۔

سعودی حکام نے رواں سال ملک بھر میں پانچ ہزار سے زیادہ کنسرٹس اور میلے منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، اس میوزک فیسٹیول کے چھ ہزار سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئے تھے ۔