Thursday, February 9, 2023

ریاست کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا ، شاہ محمود قریشی

ریاست کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا ، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ریاست کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں دورے کے دوران پاکستان کی خارجہ پالیسی کے خدوخال بیان کئے۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کو خارجہ محاز پر درپیش چیلنجز اور مواقع سے آگاہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی تزویراتی مقاصد کے حصول کے لئے کام کر رہی ہے۔ جارحیت کے مقابلے کے لئے کم سے کم قابل اعتماد ڈیٹرنس کی پالیسی پر کاربند ہیں۔ معیشت کے استحکام کے فروغ کے لئے کام کیا جارہا ہے۔