Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ریاست کا زور صرف نہتے سیاسی کارکنوں پر چلتا ہے، احسن اقبال

ریاست کا زور صرف نہتے سیاسی کارکنوں پر چلتا ہے، احسن اقبال
December 9, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ریاست کا زور صرف نہتے سیاسی کارکنوں پر چلتا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا گرین لائن منصوبہ سابق حکومت کا تحفہ ہے، افتتاح ہوچکا، وزیراعظم آنے کی تکلیف نہ کریں۔

انہوں نے پہلے بھی گولیاں کھائی ہیں، اب بھی ان کا لہو کراچی کی سرزمین پر گرا ہے تو فخر کی بات ہے۔ ہم نے سندھ کی ترقی کا جو سفر شروع کیا اس حکومت نے تباہ کردیا۔

احسن اقبال مزید بولے کہ کراچی کی معیشت کوہم نے بہتر بنایا، میں سمجھتاہوں کراچی کو پانی، بجلی صفائی اور امن چاہیئے یہ چار چیزیں ہوں تو یہ شہر شنگھائی بن سکتا ہے۔

اس سے قبل نون لیگ کے جنرل سیکرٹری اور کارکنوں نے کراچی میں گرین لائن پل پر جانے کی کوشش کی، جس پر رینجرز اہلکاروں نے روک دیا، لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ دھکم پیل اور تلخ کلامی ہوئی۔

ادھر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے احسن اقبال اور کارکنوں پر تشدد کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ عمران نیازی کے حکم پر رینجرز کے ذریعے بہیمانہ تشدد کرایا گیا۔