Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ریاستی اداروں کے مائنڈ سیٹ میں تبدیلی سے جمہوریت پٹڑی پر چل پڑی ہے: خواجہ سعد رفیق

ریاستی اداروں کے مائنڈ سیٹ میں تبدیلی سے جمہوریت پٹڑی پر چل پڑی ہے: خواجہ سعد رفیق
December 11, 2016

 کراچی(92نیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناہے کہ ریاستی اداروں کے مائنڈسیٹ میں تبدیلی سے جمہوریت پٹڑی پرچل پڑی ہے اپنے بچوں کوروشن پاکستان دیناچاہتے ہیں جلتاہواپاکستان نہیں۔

تفصیلات کےمطابق مزار قائدپر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے  خواجہ سعد رفیق کاکہناہے  کہ عدالتوں میں  آج قانون کے مطابق فیصلے ہورہے ہیں ۔پاکستان کامستقبل روشن ہے دین کے نام پرافراتفری پھیلانے والے آج چھپ کربیٹھ  گئے ہیں۔ وفاقی وزیرریلوے کاکہناتھا کہ موجودہ جمہوریت ہماری منزل نہیں اس میں بہتری کی ضرورت ہے کراچی میں آسیب چھٹ گیاہے جس کاتمام کریڈٹ پاکستان رینجرز سندھ پولیس اورمنتخب نمائندوں کوجاتاہے۔