Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریئس زادے کی گولی سے جاں بحق ہونے والےزین کی والد ہ کی حالت قابل رحم

ریئس زادے کی گولی سے جاں بحق ہونے والےزین کی والد ہ کی حالت قابل رحم
April 4, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)کیولری گراﺅنڈ میں شراب کے نشے میں دھت بگڑے رئیس زادے مصطفےٰ کانجو کی گولی نے اس ماں کی گود اجاڑ دی جس نے سوا سال پہلے بیوگی کی چادر اوڑھی تھی۔ شوہر کی وفات کا زخم ابھی بھرا ہی نہیں تھا کہ سیاستدان گھرانے میں پلنے والے سفاک درندے نے بیوہ خاتون کے بڑھاپے کا سہارا چھین کر اس کی دنیا ہی ویران کردی۔ بچوں کے سر سے والد کا سایہ اٹھنے کے بعد اس خود دار اور محنتی خاتون نے اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھا اور مختلف دفاتر میں کھانا پکاکر بھیج کر بچوں کی تعلیم جاری رکھی اور اپنے گھر کا چولہا بند نہ ہونے دیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ حکمران اس کے بیٹے کی موت پر سیاست کرنے کے بجائے مجرموں کو نشان عبرت بنائیں۔ مقتول زین کے عزیز واقارب کا کہنا ہے کہ زین ایک نرم دل اور حساس طبیعت کا مالک تھا۔ اس معصوم کو گولی مار کر ظلم و بربریت کا مظاہرہ کیا گیا۔ قانون اب بھی حرکت میں نہ آیا تو ظالموں کے حوصلے بڑھتے جبکہ مظلوم پستے رہیں گے۔ مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کی زندگی کا سہارا تو چھن چکا، اب زین واپس نہیں آ سکتا مگراس کی قربانی تب ہی رنگ لائے گی جب مجرم کیفر کردار تک پہنچے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔