Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی

رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی
August 17, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

احتساب عدالت میں شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن کی بیٹی امریکہ میں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ بیٹی کی تعلیم کے سلسلے میں شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانا ہے اجازت دی جائے۔

عدالت نے شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ تیس دن کے بعد شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوں۔

سندھ ہائیکورٹ نے پہلے ہی شرجیل میمن کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا اور ٹرائل کورٹ سےاجازت مانگے کی ہدایت کی تھی۔

شرجیل  میمن کے خلاف احتساب عدالت میں دو ریفرنس زیر سماعت ہیں۔