رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی کا پیر کو نیب آفس جانے کا اعلان
کراچی (92 نیوز) رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے پیر کو نیب آفس جانے کا اعلان کر دیا۔
سعید غنی نے کہا نیب سیاسی انتقامی کارروائی کا ہتھیار ہے۔ لاڈلوں کے خلاف باتیں کرنے سے انتقامی کارروائیاں ہوتی ہیں۔ چیئرمین نیب ہر کیس میں بلیک ہو کر تحقیقات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ نیب کی کیا ساکھ ہے، یکم جولائی کو نیب نے پریس ریلیز جاری کی جس میں میرے خلاف تحقیقات کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
سعید غنی بولے حلیم عادل شیخ کے پاس کون سی گدڑ سنگی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے 234 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرکے فروخت کی۔ چیئرمین نیب بتائیں حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیوں نہیں کرتے۔
ادھر نیب ذرائع کے مطابق سعید غنی کے خلاف نیب کراچی میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات جاری ہیں۔ سعید غنی اور انکے بھائی کے خلاف ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔ سعید غنی کے خلاف بطور وزیر بلدیات سپریم کورٹ میں توہین عدالت کا کیس بھی زیر سماعت رہا۔