Thursday, September 19, 2024

رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے انتخابات کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا

رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے انتخابات کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا
June 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے انتخابات کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم پاکستان میں دھڑے بندی سازش کے تحت کی جا رہی ہے ۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ  دیگر جماعتوں کو دیا جا رہا ہے ، اگر حالات یہی رہے توسوچنا ہوگا کہ انتخابات میں حصہ لیں یا نہیں ۔