Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رگبی ورلڈ کپ ، آئر لینڈ ، انگلینڈ اور اٹلی نے اپنے میچز جیت لئے

رگبی ورلڈ کپ ، آئر لینڈ ، انگلینڈ اور اٹلی نے اپنے میچز جیت لئے
September 22, 2019
ٹوکیو ( 92 نیوز) جاپان میں رگبی ورلڈ کپ کے  دلچسپ میچز جاری ہیں جہاں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا ۔  آئر لینڈ، انگلینڈ اور اٹلی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ پہلے رگبی میچ میں اٹلی نے نمیبیا کو 22کے مقابلے میں 47پوائنٹس سے شکست دیدی ۔ دوسرے میچ  میں آئر لینڈ نے ٹوکیو سکاٹ لینڈکو یکطرفہ میچ میں   24پوائنٹس کے واضح مارجن سے شکست دیکر ورلڈکپ مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ تیسرا میچ بھی یکطرفہ رہا جس میں انگلینڈ نے ٹونگا کو تین کے مقابلے میں 35پوائنٹس سے دھول چٹادی۔ کل کھیلے جانیوالے واحدمیچ میں ویلز کا مقابلہ جارجیا سے ہوگا۔آئرلینڈ،اٹلی،انگلینڈ اور آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر اپنے اپنے پول میں ٹاپ پر ہیں۔