Wednesday, September 18, 2024

رگبی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے میزبان برطانیہ کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

رگبی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے میزبان برطانیہ کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا
October 4, 2015
لندن (ویب ڈیسک) رگبی ورلڈ کپ کے مقابلوں میں آسٹریلیا نے میزبان برطانیہ کو نہ صرف ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا بلکہ اسے ٹورنا منٹ سے ہی باہر کر دیا۔ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں آسٹریلیا کی رگبی ٹیم نے انگلینڈ کو تیرہ کے مقابلے میں تینتیس پوائنٹس سے شکست دی۔ اس طرح برطانیہ رگبی کی تاریخ میں پول مقابلوں میں ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والاپہلا ملک بن گیا ہے جس کے بعد آسٹریلیا اور ویلز کی کوارٹر فائنلز میں جگہ پکی ہو گئی۔ آسٹریلیا کی فتح میں فلائی ہاف برنارڈ فولی کا کردار کلیدی تھا۔ پہلے ہاف میں سکور سترہ تین تھا۔ دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی برطانیہ نے آسٹریلوی لیڈ کم کرنے کے لاکھ جتن کئے مگر آسٹریلوی لوہے کا چنا ثابت ہوئے۔