رکن قومی اسمبلی وسیم حسین پاک سرزمین پارٹی میں شامل
کراچی (92 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی ایک اور پتنگ کٹ گئی ۔ حیدرآباد سے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئے ۔
پاکستان ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی کے صدر انیس قائمخانی نے کہا کہ پی ایس پی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے ، آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی ہی سندھ کے حالات بدلے گی ۔
متحدہ کو خیر آباد کہنے والے وسیم حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کارکنوں کے ساتھ مخلص ہے اور نہ عوام کے ساتھ۔ ۔ ایک ہفتے میں دو خواتین رکن سندھ اسمبلی اور دو اراکین قومی اسمبلی پی ایس پی میں شامل ہو چکے ہیں ۔