Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں ضمانت پررہا

رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں ضمانت پررہا
December 24, 2016

 کراچی(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی  لیاری سے قومی اسمبلی کے رکن شاہ جہاں بلوچ سینٹرل سے ضمانت پر رہا ہوگئے۔جیالوں کی بڑی تعداد نے ان کا شانداد استقبال کیا۔

تفصیلات کےمطابق سنگین الزامات میں گرفتارکراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ  کو سات ماہ بعد ضمانت پر سینڑل جیل سے رہا کردیا گیا ہے ۔ رہائی کے بعد پارٹی کے جیالوں نے ان کا شانداد استقبال کیا ، شاہ جہاں بلوچ کو ریلی کی صورت میں لیاری لے جایا گیا  ۔ جہاں جاوید ناگوری نے ان کا استقبال کیا  ۔ شاہ جہاں بلوچ نے کہا کہ وہ اسیری کے دوران پارٹی اور لیاری کے عوام کا ساتھ دینے پر ان کے شکرگزار ہیں ۔ شاہ جہاں بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر عوامی خدمت شروع کریں گے ۔